26 جنوری، 2024، 2:25 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85366028
T T
0 Persons

لیبلز

7 اکتوبر سے اب تک 2 ہزار 748 صیہونی فوجی زخمی ہوچکے ہیں

تہران/ ایران- صیہونی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ طوفان الاقصی کے آغاز سے اب تک صرف 2 ہزار 748 صیہونی افسر زخمی ہوئے ہیں۔

صیہونی فوج کے اعلان کے مطابق غزہ پر زمینی جارحیت کے بعد زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بارہ سو اٹھاون رہی ہے جبکہ 400 زخمیوں کا علاج ہسپتالوں میں جاری ہے اور 38 موت کے قریب ہیں۔

صیہونی فوج نے یہ اعداد و شمار ایسی حالت میں جاری کئے ہیں کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ہی صیہونی فوج کی ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کو اعلان شدہ تعداد سے دسیوں گنا زیادہ قرار دیا ہے۔

اس کے علاوہ غزہ پر جارحیت کے بعد، غاصب اسرائیلی فوج کے تباہ شدہ ٹینکوں اور بکتربند گاڑیوں کی تعداد سے بھی صاف ظاہر ہوجاتا ہے کہ اسرائیلی حکام، صیہونی فوجیوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں کی حقیقی تعداد بتانے سے خوفزدہ ہیں۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .